عالمی اسنوکر آصف سمیت چاروں پاکستانی پلیئرز کی کامیابی
دفاعی چیمپئن نے احمد علی السید کو ہرایا، سجاد، عمران شہزاد اور شاہد آفتاب بھی سرخرو۔
عمران شہزاد نے گروپ ایم میں سنگاپور کے بینی لوح کوبھی اسی مارجن سے شکست دی۔ فوٹو : فائل
دفاعی عالمی چیمپئن محمد آصف سمیت چاروں پاکستانی کھلاڑیوں نے آئی بی ایس ایف عالمی امیچر اسنوکر چیمپئن شپ میں ابتدائی لیگ میچز باآسانی جیت لیے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق لیٹویا کے شہر ڈاگاپلس میں دفاعی چیمپئن محمد آصف نے گروپ اے کے پہلے لیگ میچ میں امریکی حریف احمد علی السید کو4-1 سے مات دی،عالمی چیمپئن نے یہ مقابلہ 107-20، 101-08، 118-14، 20-59اور122-0 سے جیتا، گروپ ای میں محمد سجاد نے لیتھونیا کے اینڈرج ماکسیموف کوکسی مشکل کے بغیر4-0سے مات دیدی۔
عمران شہزاد نے گروپ ایم میں سنگاپور کے بینی لوح کوبھی اسی مارجن سے شکست دی، گروپ ایم میں شاہد آفتاب نے نیوزی لینڈ کے جیسن ٹوڈ کے خلاف 4-2سے فتح پائی، قبل ازیں میچ شروع ہونے سے پہلے اسٹکس موصول ہوجانے پر پاکستانی کھلاڑیوںکو اطمینان حاصل ہوا، کراچی سے روانگی کے بعد پروازکی تبدیلی کے دوران قومی کیوئسٹ اپنی پروفیشنل اسٹکس سے محروم ہوگئے تھے، دریں اثنا پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے صدر عالمگیر شیخ ہفتہ کو لیٹویا روانہ ہو رہے ہیں جہاں وہ انٹرنیشنل بلیئرڈ اینڈ اسنوکر فیڈریشن کے جنرل باڈی اجلاس میں ڈیلی گیٹ کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔