دفاع کونسل ڈرون حملوں کیخلاف آج یوم احتجاج منائے گی
مختلف شہروں میں مظاہرے اورریلیاں نکالی جائیں گی،مساجد میں مذمتی قراردادیں منظورہونگی
مختلف شہروں میں مظاہرے اورریلیاں نکالی جائیں گی،مساجد میں مذمتی قراردادیں منظورہونگی.
دفاع پاکستان کونسل کی اپیل پرامریکی ڈرون حملوں کے خلاف آج جمعہ 29 نومبر کو پورے ملک میں یوم احتجاج منایا جائے گا۔
لاہور، اسلام آباد، کراچی، ملتان حیدرآباد و دیگر شہروں میںزبردست احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔ڈرون حملوں اور نیٹو سپلائی کے خلاف مظاہروں اورریلیوں کے حوالے سے بڑے پیمانے پر تیاریاں وانتظامات کیے گئے ہیں۔ مظاہروں اور ریلیوں سے قائدین خطاب کرینگے۔لاہور میں المحمدیہ اسٹوڈنٹس دفاع پاکستان کونسل کی کال پرڈھائی بجے پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کریگی۔
علمائے کرام خطبات جمعہ میں ڈرون حملوں و نیٹو سپلائی کوموضوع بنائیں گے، عوام کواسلام دشمن قوتوں کی سازشوں سے آگاہ کیا جائے گا اور مذمتی قراردادیں پاس کی جائینگی۔ دفاع پاکستان کونسل کے قائدین نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ڈرون حملوں کے خلاف ہونیوالے احتجاجی مظاہروں اورریلیوں میں بھرپور شرکت کریں تاکہ دنیاکوپیغام دیا جائے کہ پوری قوم حملوں کیخلاف ہے اور بیگناہ پاکستانیوں کے قتل عام کوکسی صورت برداشت کرنے کو تیار نہیں۔ جماعۃ الدعوۃ کے امیر پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ ملک میں امن کے قیام کے لیے ڈرون حملے روکنا انتہائی ضروری ہیں۔