ایران گیس منصوبے پر مؤقف نہیں بدلا جنرل راحیل کے ساتھ ملکر کام کرنا چاہتے ہیں امریکا

امریکانے کیانی کیساتھ کام کیا،اب انکے جانشین کیساتھ ملکرکام کرنے کے منتظرہیں،ترجمان محکمہ خارجہ

امریکانے کیانی کیساتھ کام کیا،اب انکے جانشین کیساتھ ملکرکام کرنے کے منتظرہیں،ترجمان محکمہ خارجہ فوٹو: فائل

امریکی حکام نے کہا ہے کہ وہ پاک فوج کے نئے سربراہ کیساتھ ملکرکام جاری رکھنے کے منتظر ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کی خاتون ترجمان جین ساکی نے روزانہ کی پریس بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ امریکی حکام نے جنرل اشفاق پرویز کیانی کے دور میں متعددامور پران کیساتھ ملکرکام کیا اور وہ ان کے جانشین جنرل راحیل شریف کیساتھ بھی اس طرح ملکر کام رکھنے کے منتظر ہیں۔جین ساکی نے بریفنگ میں بتایاکہ ایران کیساتھ حالیہ معاہدے سے گیس پائپ لائن منصوبے پرامریکی موقف میںکوئی تبدیلی نہیں آئیگی، اب بھی سخت پابندیاںعائد ہوسکتی ہیں،یہ محض ایک یاددہانی ہے جس میں بعض محدودپابندیوں میں نرمی کی بات کی گئی ہے۔




جوایک پہلاقدم ہے،اسکااثربنیادی پابندیوں پرنہیں ہوگالہٰذاان پابندیوںسے متعلق ہماراموقف تبدیل نہیں ہوا۔ انھوں نے ڈاکٹرشکیل آفریدی پرقتل کے الزامات عائدکرنے پرپاکستان کوتنقیدکانشانہ بنایااورکہا ان الزامات،ان کی صحت اورسلامتی سے متعلق ہمیں تشویش ہے،اسامہ کی تلاش میں ڈاکٹرشکیل کی مددپوری دنیابالخصوص ان پاکستانیوںکیلیے جنھوں نے القاعدہ کارروائیوں میں اپنے پیاروں کوکھودیاتھا،ایک خدمت تھی،پاکستانی انتظامیہ ڈاکٹر شکیل پرنئے مقدمے کی منصفانہ سماعت کی یقین دہانی کرائے۔
Load Next Story