پاکستانی میڈیا ٹنڈولکر کی تعریفیں نہ کرے طالبان کی تنبیہ

ایسا کرنا پاکستانیت کیخلاف ہے،بری کارکردگی کے باوجود مصباح کی مدح سرائی کی جائے، طالبان

ایسا کرنا پاکستانیت کیخلاف ہے،بری کارکردگی کے باوجود مصباح کی مدح سرائی کی جائے، طالبان فوٹو: فائل

تحریک طالبان پاکستان نیپاکستانی میڈیا کو متنبہ کیا ہے کہ وہ بھارتی کھلاڑی سچن ٹنڈولکر کی تعریفوں سے گریز کرے اور اس کے بجائے غیر معیاری کارکردگی کے باوجود مصباح الحق کا ساتھ دیا جائے۔

جمعرات کو اپنے ایک وڈیو پیغام میں 2 کلاشنکوف بردار محافظوں کے درمیان موجودطالبان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے بیان دیا کہ وقت آگیا ہے کہ پاکستانی میڈیا لٹل ماسٹر کی مدح سرائی نہ کرے اور اس حوالے سے خاموش ہوجائے۔ ٹنڈولکر نام کے بھارتی کھلاڑی کو پاکستانی میڈیا میں بہت زیادہ ستائش دی جاتی ہے جبکہ ٹنڈولکر کی مدح سرائی پاکستانیت کے خلاف ہے۔




شاہد اللہ شاہد کا کہنا تھا کہ کوئی پاکستانی میڈیا اور پاکستانیوں کو بتائے کہ چاہے ٹنڈولکر کتنا ہی اچھا کھلاڑی کیوں نہ ہو، اس کی تعریف نہیں ہونی چاہیے، ایسا کرنا پاکستان سے وفاداری نہیں۔ ترجمان تحریک طالبان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بے شک مصباح الحق کی کاکردگی بہت اچھی نہیں بلکہ غیر معیاری ہے، پاکستانی میڈیا کو مصباح کیتعریف کرنی چاہیے کیونکہ وہ ایک پاکستانی ہے۔ تحریک طالبان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے نامعلوم مقام سے ٹیلیفون کال کے ذریعے اے ایف پی سے رابطہ کیا اور اس وڈیو کے صحیح ہونے کی تصدیق بھی کی۔ یاد ہے کہ چند روز قبل سچن ٹنڈولکر کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر کے پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا نے ٹنڈولکر کے کیریئر کو بڑی کوریج دی تھی۔

Recommended Stories

Load Next Story