حکومت نیٹو سپلائی روکنے کا فوری اعلان کرے منور حسن
حکمراں غلامانہ رویہ چھوڑ کر اپنے عوام سے جنگ کے بجائے امریکی جنگ سے باہر نکلیں، امیر جماعت اسلامی۔
پاکستان سے گزر نے والا امریکی اسلحہ افغانوں کے ساتھ پاکستانیوں کے قتل کی وارداتوں میں استعمال ہورہا ہے۔ منور حسن۔ فوٹو: فائل
لاہور:
امیر جماعت اسلامی سید منورحسن نے کہا ہے کہ حکومت فوری طور پر نیٹو سپلائی روکنے کا اعلان کرے۔
عوام نیٹو سپلائی کیخلاف پورے ملک میں سراپا احتجاج ہیں ،حکومت اپنے عوام سے جنگ کرنے کے بجائے امریکی جنگ سے باہر نکلے، آئی ایم ایف کی شرائط پر عوام پر لگائے گئے بھاری ٹیکسوں اور بجلی تیل گیس سمیت تمام ضروریا ت زندگی کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے نے عوام کو بدترین مہنگائی سے دوچار کر دیا ہے، پاکستان سے گزر کر جانے والا امریکی اسلحہ افغانوں کے ساتھ ساتھ پاکستانی قبائل اور شہروں میں دہشت گردی کی وارداتوں میں استعمال ہورہا ہے، ہم توقع رکھتے ہیں کہ جنرل راحیل شریف اپنے پیشرو جنرل کیانی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے فوج کو سیاست سے دور رکھیں گے۔
کراچی کے5 روزہ دورہ سے واپسی پرمنصورہ میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے منورحسن نے کہا کہ گزشتہ12سال سے ایک اسلامی مملکت دشمن کے ساتھ مل کر اپنے بے گناہ مسلم بھائیوں اور اپنے عوام کے قتل عام میں شریک ہے، پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں اب تک100ارب ڈالر کا نقصان برداشت کیا ہے، اپنی عزت و وقار کے ساتھ ساتھ آزادی اور امن و سلامتی کو بھی دائو پر لگایا اور لیکن امریکا اور نیٹو ان قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھنے کے بجائے الٹا پاکستان کو غیر مستحکم کرنے میں مصروف ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اب حکومت کو غلامانہ رویہ چھوڑ کر عوام کو امریکی بربریت سے بچانا ہوگا۔