مقبوضہ کشمیر سید علی گیلانی پھر گھر میں نظر بند
کشمیری حریت پسندرہنما کو پلوامہ کے علاقے ترال میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرنے سے روکنے کیلئےنظربند کر دیا۔
پولیس کی بھاری نفری نے صبح ہی علی گیلانی کی رہائش گاہ کا محاصرہ کر لیا تھا. فوٹو: اے ایف پی/فائل
مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ نے بزرگ کشمیری حریت رہنماسید علی گیلانی کو پلوامہ کے علاقے ترال میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرنے سے روکنے کیلیے گھر میں نظربند کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سید علی گیلانی کی سرپرستی میں قائم فورم کے ترجمان نے ایک بیان میں کہاکہ پولیس کی بھاری نفری نے صبح ہی علی گیلانی کی حیدر پورہ میں رہائش گاہ کا محاصرہ کر لیا اور بزرگ رہنما کو بتایا گیا کہ انھیں گھر سے باہر آنیکی اجازت نہیں ہے۔