افغانستان فضائی حملوں اور بم دھماکوں میں 7 افراد ہلاک
صوبہ وردک میں امریکی فضائی حملے میں کم از کم 4افراد ہلاک ہوگئے۔
صوبہ ننگر ہار میں 2دھماکوں میں3 شہری جاں بحق اور 10زخمی ہوگئے۔ فوٹو: فائل
فضائی حملوں اور بم دھماکوں کے دوران 7 افراد ہلاک ہوگئے۔
صوبہ وردک میں امریکی فضائی حملے میں کم از کم 4افراد ہلاک ہوگئے۔ صوبہ وردک کے گورنر کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ غیر ملکی افواج نے سیدآباد ضلع میں گزشتہ رات2فضائی حملے کیے اور ہلاک ہونے والے طالبان جنگجو تھے۔ صوبہ ننگر ہار میں 2دھماکوں میں3 شہری جاں بحق اور 10زخمی ہوگئے۔ دریں اثنا آچن کے گورنر سید رحمن نے بتایا کہ ایک شہری کی کار سڑک کے کنارے نصب دھماکا خیز مواد کی زد میں آگئی جس سے ایک شخص ہلاک اور2 زخمی ہوگئے ۔امدادی کارروائیوں کے دوران ایک اور دھماکا ہوگیا جس سے 2 اور شہری ہلاک اور 8زخمی ہوگئے۔