بنگلہ دیش میں حکومت مخالف احتجاجی مظاہرے جاری 15افراد ہلاک

بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی اور اس کے اتحادیوں کا مطالبہ ہے کہ وزیراعظم شیخ حسینہ واجد انتخابات سے قبل عہدہ چھوڑ دیں۔

اقوام متحدہ کے نائب سیکریٹری جنرل برائے سیاسی امور آسکرفرنانڈس ٹرانکو 6 دسمبر کو بنگلہ دیش پہنچ رہے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

بنگلہ دیش میں حکومت مخالف احتجاجی مظاہروں اور پولیس سے جھڑپوں میں اب تک 15 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔


ذرائع ابلاغ کے مطابق بنگلہ دیش میں پارلیمانی انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے بعد پیر کو شروع ہونے والے احتجاج اور مظاہروں کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 15ہوگئی ہے۔ بنگلہ دیشی سیکریٹری خارجہ شاہد الحق نے کہا کہ اقوام متحدہ کے نائب سیکریٹری جنرل برائے سیاسی امور آسکرفرنانڈس ٹرانکو 6 دسمبر کو بنگلہ دیش پہنچ رہے ہیں۔ ان کے دورے کا مقصد انتخابات کے حوالے سے جاری تنازع کو حل کرانے کے لیے سیاسی جماعتوں سے مذاکرات ہیں۔

واضح رہے کہ اپوزیشن جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی اور اس کے اتحادیوں کا مطالبہ ہے کہ وزیراعظم شیخ حسینہ واجد انتخابات سے قبل عہدہ چھوڑ دیں اور انتخابات ایک غیر جانبدار عبوری حکومت کی نگرانی میں ہونے چاہئیں جبکہ بنگلہ دیش میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے شدید احتجاج کے بعد حکومت نے 5 جنوری2014 کو ہونے والے انتخابات موخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
Load Next Story