قابل تجدید توانائی پالیسی سندھ کے اعتراضات دور کرنیکا فیصلہ

محکمہ توانائی کی جانب سے مفصل رپورٹ وزیر اعلیٰ کو پیش کی جائے گی، امتیاز شیخ

صوبائی وزیر کی ندیم بابر سے ملاقات،قابل تجدید توانائی پالیسی پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا فوٹو: فائل

وفاقی حکومت کی جانب سے زیر تشکیل متبادل اور قابل تجدید توانائی پالیسی پر سندھ حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے متعدد اعتراضات کو دور کرنے پر اصولی اتفاق رائے کا اظہار کیا۔

وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ سے محکمہ توانائی سندھ کے دفتر میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ڈویژن ندیم بابر نے طویل ملاقات کی اور وفاقی حکومت کی جانب سے زیر تشکیل متبادل اور قابل تجدید توانائی پالیسی پر سندھ حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے متعدد اعتراضات کو دور کرنے پر اصولی اتفاق رائے کا اظہار کیا۔


 

محکمہ توانائی سندھ کے دفتر میں منعقدہ اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ڈویژن ندیم بابر نے سندھ حکومت کے مذکورہ اعتراضات پر وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور سندھ حکومت کے متعدد اعتراضات کو دور کرنے پر اتفاق کیا اور کہا کہ وہ اس ضمن میں اپنی رپورٹ وفاقی حکومت کو پیش کریں گے۔

وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ نے کہ محکمہ توانائی سندھ کی جانب سے مفصل رپورٹ وزیر اعلیٰ سندھ کو پیش کی جائے گی تاکہ متبادل اور قابل تجدید توانائی پالیسی کے ڈرافٹ پر حتمی پیش رفت کی جاسکے۔
Load Next Story