مائیکروسافٹ کااعلیٰ عہدیدار 2 روزہ دورے پرپاکستان پہنچ گیا

وزیرمملکت آئی ٹی انوشہ رحمن،سیکریٹری اورچیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن سے ملاقاتیں

ٹیکنالوجی کے ذریعے مسائل سے نمٹنے کیلیے پاکستان کے ساتھ تعاون کررہے ہیں،جوزف۔

پاکستان میں آئی ٹی کی بڑھتی ہوئی مارکیٹ کی اہمیت دیکھتے ہوئے مائیکروسافٹ پاکستان کو خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

پاکستان کی لامحدود صلاحیت کومدنظررکھتے ہوئے کمپنی میں ای ایم ای اے پبلک سیکٹر کے نائب صدر جوزف میکری 2 روزہ دورے پر پاکستان آئے ہیں جس کا مقصد کی اہم حکومتی شخصیات اور فیصلہ سازوں سے ملاقات اور مائیکرو سافٹ کی تازہ سلوشنز اور جدت طرازی کے ساتھ پیداوار اور کارکردگی کو بڑھانے کے امکانات پر بریفنگ دینا ہے۔ دورے کے پہلے دن جوزف میکری نے وزیرمملکت آئی ٹی انوشہ رحمن، سیکریٹری آئی ٹی اخلاق احمد تارڑ اور چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن امتیاز غنی سے ملاقاتیں کیں۔




اس موقع پر انوشہ رحمن نے کہا کہ پاکستان کوکم وسائل اورتیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کے چیلنجوں کا سامنا ہے لیکن اتنی صلاحیت موجود ہے کہ وہ مسائل پر قابو پانے کیلیے ہرطرح سے تیار 60 فیصد نوجوان آبادی کے ساتھ دنیا کا سرکردہ آئی ٹی ملک ابھرکر سامنے آ سکتا ہے۔

جوزف میکری نے کہا کہ مائیکرو سافٹ بہتر پاکستان کیلیے اہم اسٹیک ہولڈرزکے ساتھ کام کر رہا ہے، ہم اور ہمارے شراکت دار لچکدارسلوشنز، پروگراموں اور مقامی ضروریات کیلیے شراکت داری کے ساتھ جدت کی طاقت کا استعمال اوراس سلسلے میں حکومتی رہنماؤں، تنظیموں اور شہریوں کے ساتھ قریبی کام کرتے ہیں، مائیکروسافٹ اپنی حکمت عملی کے تحت حکومت پاکستان کے ساتھ تعاون کررہی ہے تاکہ حقائق پرمبنی ضروریات کی شناخت اور درپیش مسائل سے نمٹنے کی ٹیکنالوجی کو بروئے کارلانے میں مددکرے۔
Load Next Story