کام کا ہمیشہ سو فیصد رزلٹ دینے پر قائم رہنا چاہیے دپیکا

ہر کسی کا اپنا انداز ہوتا ہے، اپنی ہر فلم کو بالکل نیا اور منفرد انداز دینے کے لیے تیار رہتی ہوں

اگر کوئی اپنے کام میں سو فیصد رزلٹ دیتا ہے تو اسے اپنے اس انداز پر قائم رہنا چاہیے۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

شاہ رخ خان کے ساتھ فلم اوم شانتی اوم سے بالی ووڈ میں اپنا کیرئیر شروع کرنیوالی اداکارہ دپیکا پڈوکون کا کہنا ہے کہ اگر آپ اپنے کسی کام میں سو فیصد نتیجہ دیتے ہیں تو اسے ہمیشہ قائم رکھنے کی کوشش کرنا چاہیے۔

ایک انٹرویوکے دوران اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہر کسی کے کام کا اپنا انداز ہے فرق صرف یہ ہوتا ہے کہ ہر ایک نے اپنے منفرد انداز سے اپنے کام کی صلاحیتوں کا لوہا منوانا ہوتا ہے۔




انھوں نے کہا کہ اگر کوئی اپنے کام میں سو فیصد رزلٹ دیتا ہے تو اسے اپنے اس انداز پر قائم رہنا چاہیے کیونکہ میں اس پر یقین رکھتی ہوں ۔
Load Next Story