پاکستان جیسی چاہت اور اپنائیت کہیں نہیں ملتی نیہا دھوپیا

پاک بھارت تعلقات بہتر بنانے میں فنکاروں نے اہم کردار ادا کیا ہے، بھارتی اداکارہ۔

پاکستانی لیجنڈ قوال استاد نصرت فتح علی خاں مجھے بے حد پسند ہیں، نیھا دھوپیا۔ فوٹو: فائل

بالی وڈ فلموں کی معروف اداکارہ وماڈل نیہادھوپیا نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کو بہتر اور مضبوط کرنے میں فنون لطیفہ سے وابستہ لوگوں نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

ان خیالات کااظہار نیہادھوپیا نے گزشتہ روزلاہور میں ایک تقریب میں مختصر شرکت کے بعد ''ایکسپریس''سے گفتگوکرتے ہوئے کیا نیہا دھوپیا کاکہنا تھا کہ پاکستان میں جوچاہت، اپنائیت ملتی ہے وہ کہیں اورنہیں۔ میرے دادا کا تعلق لاہورسے تھا جب کہ میری ماں کے والد پشاورسے تھے۔ اس لیے پاکستان سے میرا گہرا رشتہ ہے۔ پاکستانی لیجنڈ قوال استاد نصرت فتح علی خاں مجھے بے حد پسند ہیں اس کے علاوہ راحت فتح علی، عاطف اسلم گلوکاری جب کہ علی ظفر اداکاری سے اب بالی وڈ میں اپنی منفرد پہچان بنا چکے ہیں۔ میں دوسری بار پاکستان آئی ہوں لیکن مصروفیات کے باعث مختصردورانیے کے بعد بھارت جانا پڑ رہا ہے۔




نیہا دھوپیا نے کہا کہ واہگہ بارڈرسے پاکستان پہنچنے پر جس طرح سے مجھے خوش آمدید کہا گیا اس پرلاہوریوں کی شکرگزارہوں۔ بھارت میں پاکستان کے معروف فنکاروں خصوصاً میوزک سے وابستہ عظیم فنکاروں استاد نصرت فتح علی خاں مرحوم، عابدہ پروین ، شہنشاہ غزل مہدی حسن مرحوم ، غلام علی اورجنون بینڈ سمیت دیگرکو بہت پسند کیاجاتا ہے۔ میں سمجھتی ہوں کہ پاکستان ٹیلنٹڈ فنکاروں سے مالا مال ہے اور جب بھی کسی پاکستانی فنکارکو بالی وڈ میںکام کرنے کے لیے سائن کیا جاتا ہے تواپنی الگ چھاپ چھوڑ دیتا ہے۔
Load Next Story