کابل میں پاک افغان تجارتی میلے کا افتتاح
نمائش سے دونوںممالک تجارتی طور پرایک دوسرے کے قریب آ جائیں گے،پاکستانی سفیر
کابل: افغانستان کے نائب وزیرتجارت ڈاکٹرصدرالدین اور پاکستانی سفیر محمد صادق ربن کاٹ کر پاک افغان تجارتی میلے کا افتتاح کررہے ہیں ۔ فوٹو : این این آئی
افغانستان میں تعینات پاکستان کے سفیر محمد صادق نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے ہمسایہ ممالک کیساتھ بہترین سیاسی، سفارتی اور تجارتی تعلقات کا خواہاں ہے اور اس سلسلے میں راولپنڈی چیمبر ملک کے سفیر کے طور پر کام کر رہا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی چیمبر کے زیر اہتمام افغانستان میں منعقدہ سنگل کنٹری ایگزیبیشن کی افتتاحی تقریب کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ افغانستان میں تعینات پاکستان کے سفیر محمد صادق اور افغان نائب وزیر تجارت صدرالدین ساحار نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی طرف سے منعقد کیے گئے پاک افغان ٹریڈ فیئر کا افتتاح کیا، افتتاحی تقریب کابل کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں صدر اولپنڈی چیمبر ڈاکٹر شمائل داؤد آرائیں، پاک افغان چیمبر کے صدر خان جان الکوزے، ایگزیکٹو ڈائریکٹر کابل چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ایم رحیمی، چیئرمین فیئرز اینڈ ایگزبیشن کمیٹی آر سی سی آئی عبدالرؤف چوہدری،کنونیئر خورشید برلاس اور دیگر بھی شریک تھے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سفیر محمد صادق نے کہا کہ راولپنڈی چیمبر کی طرف سے شروع کی گئیں سنگل کنٹر ی میڈ ان پاکستان نمائشیں قابل ستائش ہیں اور دوسرے چیمبرز کو بھی راولپنڈی چیمبر کی تقلید کرنی چاہیے،کابل افغانستان میں دوسری سنگل کنٹری میڈ ان پاکستان نمائش سے نہ صرف دونوں ممالک کو سیاسی سطح پر قریب آنے کا موقع ملے گا بلکہ دو اسلامی اور ہمسایہ ممالک تجارتی طور پر بھی ایک دوسرے کے قریب آئیں گے۔ انہوں نے صدر چیمبر ڈاکٹر شمائل داؤد کو سفارتخانے کی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پر صدر چیمبر ڈاکٹر شمائل داؤد نے بھی اظہارخیال کیا۔