برطانوی فیملی نے اونٹ کو پالتو جانور بنالیا

بر طانیہ میں ایک خاندان نے 5.83 فٹ اونچے اونٹ کواپنے گھر میں پال کرفیملی ممبر بنا لیا ہے۔

34 سالہ ناتھن نے جوئے نامی اونٹ کو اپنے فارم ہائوس میں ہی بھر پور نگرانی اور محبت سے پالا اور اس کی تربیت کی۔ فوٹو: فائل

دنیا بھر میں جا نوروں سے محبت کر نے والے افراد عام طورپر بلی، کتا اور پرندوں کو پال کر اپنا شوق پورا کر تے ہیں لیکن بر طانیہ میں ایک خاندان نے 5.83 فٹ اونچے اونٹ کواپنے گھر میں پال کرفیملی ممبر بنا لیا ہے۔


برطانوی میڈیا کے مطابق 34 سالہ ناتھن نے جوئے نامی اونٹ کو اپنے فارم ہائوس میں ہی بھر پور نگرانی اور محبت سے پالا اور اس کی تربیت کی ہے۔ اب ناتھن ان کی بیوی شورلوٹ بچے ریوبن ، بیو اور اونٹ ''جوئے'' آپس میں بہترین دوست ہیں ۔ یہ اونٹ ان ہی کے ساتھ روزانہ صبح گاجر اور کیلوں پر مشتمل اپنا نا شتہ ڈائننگ ٹیبل پر کر تا ہے۔
Load Next Story