اب بغیر سیکھے بھی پیانو بجانا ممکن ہوگیا
ماہرین نے ایک ایسا دستانہ تیار کیا ہے جسے پہن کر کسی آپ کسی بھی گانے کی دھن پر پیانو بجانا سیکھا جاسکتے ہیں۔
Mobile Music Touch نامی یہ دستا نہ کمپیوٹر کے ساتھ منسلک کر کے ہاتھ میں پہن کرپیانو بجانے کے لیے استعما ل کیا جاتا ہے۔ فوٹو: فائل
امریکی ماہرین نے پیانو بجانے کی خواہش رکھنے والوں کی خواہش پوری کردی ۔اب پیانو بجانے کو خواہش مند کسی سے سیکھے بغیر بھی پیانو کو ایسی مہارت سے بجا سکتا ہے کہ سننے والے دنگ رہ جائیں گے۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ماہرین نے ایک ایسا الیکڑونک دستانہ تیار کیا ہے جسے پہن کر کسی ماہر میوزیشن کی مدد کے بغیر اپنی مدد آپ کے تحت کسی بھی گانے کی دھن پر پیانو بجانا سیکھا جاسکتا ہے۔Mobile Music Touch نامی یہ دستا نہ کمپیوٹر کے ساتھ منسلک کر کے ہاتھ میں پہن کرپیانو بجانے کے لیے استعما ل کیا جاتا ہے جو استعما ل کنندہ کی انگلی میں ارتعاش پیداکر کے مطلوبہ پیانو کا بٹن دبانے کی طرف اشارہ کر تا ہے۔اپنے من پسند گانے پر اس میو زیکل دستانے کو پہن کر اس کی رہنمائی میں آسان طریقے سے پیانو بجانا ممکن ہے۔