ٹی 20 کوالیفائر افغانستان نے تیسری مرتبہ فائنل میں جگہ بنالی
نیپال کو 7 وکٹ سے شکست، آئرلینڈ نے یواے ای کی ٹیم کو 62 رنز سے زیر کرلیا
افغانستان کی جانب سے سمیع اللہ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل
افغانستان نے لگاتار تیسری مرتبہ آئی سی سی ورلڈ ٹوئنٹی20 کوالیفائرکے فائنل میں جگہ بنالی،نیپال کو 7وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
دوسرے سیمی فائنل میں آئرلینڈ نے یواے ای کو62رنز سے زیر کرلیا، فیصلہ کن معرکہ ہفتے کو ہوگا، نیپال اور یواے ای تیسری پوزیشن کیلیے صف آرا ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان کیخلاف نیپال کی ٹیم8 وکٹ پر90رنز تک محدود رہی، سمیع اللہ شنواری نے3 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا،فاتح ٹیم نے 14.2 اوورز میں 3 وکٹ پر ہدف حاصل کر لیا، نوروز منگل48 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، سمیع اللہ شنواری نے24 کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
دوسرے سیمی فائنل میں آئرلینڈ نے میزبان متحدہ عرب امارات کو62رنز سے زیر کیا، فاتح سائیڈ نے8 وکٹ پر147رنز بنائے، ٹرینٹ جونسٹن35، کیون اوبرائن31 اور جون مونی29 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، منجولا گوریج نے 3 اور روحان مصطفی نے 2 کھلاڑیوں کو قابو کیا، میزبان ٹیم جوابی اننگز میں 85 پر ڈھیر ہوگئی، میکس سورنسین اور ٹم مرٹوگ نے 4،4 وکٹیں لیں، امجد جاوید19، روحان مصطفیٰ18، سمیت پٹیل16 اور شمیم انور13رنز کے ساتھ انفرادی اسکور کر دہرے ہندسے تک پہنچا سکے۔ نیدرلینڈز نے ہانگ کانگ کو 7 وکٹ سے مات دے کر پانچویں پوزیشن اپنے نام کرلی، اسکاٹ لینڈ نے پاپوا نیوگنی کو 5 وکٹ سے پچھاڑ کر ساتویں پوزیشن پائی۔