کبڈی ورلڈکپ پاکستان کی دونوں ٹیمیں آج بھارت پہنچیں گی
مینزکی قیادت بابرکے سپرد، مدیحہ ویمنزکپتان، پلیئرز شاندار کارکردگی کیلیے پُرعزم
بھارتی ایمبیسی کی طرف سے ویزے جاری ہونے کے بعد پاکستان کی مردو خواتین کی 2 ٹیمیں ہفتے کو لاہور سے بذریعہ واہگہ بارڈر بھارتی پنجاب پہنچیں گی۔ فوٹو: فائل
عالمی کبڈی کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کا عزم لیے پاکستان کی دونوں ٹیمیں ہفتے کو براستہ واہگہ بھارت پہنچیں گی، مینزکی قیادت بابر وسیم کریں گے جبکہ خواتین ٹیم کی کپتان مدیحہ لطیف ہیں۔
پلیئرز شاندار کارکردگی کیلیے پُرعزم ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ایمبیسی کی طرف سے ویزے جاری ہونے کے بعد پاکستان کی مردو خواتین کی 2 ٹیمیں ہفتے کو لاہور سے بذریعہ واہگہ بارڈر بھارتی پنجاب پہنچیں گی، صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود احمد خان اور ڈائریکٹر جنرل پنجاب اسپورٹس بورڈ میاں عثمان انور کھلاڑیوں کو صبح 11 بجے الوداع کریں گے، منتخب مینز اسکواڈ میں بابر وسیم(کپتان)، عبید اللہ،اکمل شہزاد ،شفیق احمد ، محمد رمضان ،محمد خالد ، راشد اسماعیل ،ارشد محمود ، محسن نصیر ،کاشف ریاض ، محمد وقاص رحیم ،ارسلان محمود ،نعیم طاہر ، محمد اسلم ، معروف احمد ، مطوب علی اور غلام عباس بٹ شامل ہیں، محمد سیف اللہ ، زبیر عاصم ، محمد نواز اورماجد علی کو ریزرو میں رکھا گیا ہے، وقاص اکبر کوچ و منیجر کے فرائض انجام دیں گے، خواتین کھلاڑیوں میں مدیحہ لطیف (کپتان)، سمیرا ظہور ، سیدہ فریدہ خانم ، نیلم ریاض، سائرہ سعید ، رضیہ پروین، نازیہ کوثر ، ندا ارشد، زینت پروین ، سائرہ بانو، رخسانہ پروین ، سعدیہ عمدالخالق، اگستااجمل، سعدیہ خلیل ، مزمل اور رابعہ رزاق صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گی۔
ریزرو پلیئرز میں رضیہ سلطانہ ، رابعہ امجد اور ٹوئنکل کو رکھا گیا ہے، ٹیم آفیشلز میں سہیل آبزور، محمد علی شاہر کوچ اورمحمد حفیظ بھٹی منیجر شامل ہیں۔یاد رہے کہ کبڈی ورلڈ کپ 20 نومبر سے14دسمبر تک بھارتی پنجاب کے 13مختلف مقامات پر ہوگا، ایونٹ میں ارجنٹائن، کینیڈا، ڈنمارک، انگلینڈ، اسپین، بھارت، ایران، کینیا، پاکستان، اسکاٹ لینڈ، سیرا لیون، امریکا اور سری لنکا حصہ لیں گے۔ دوسری جانب پاکستانی پلیئرز میگا ایونٹ میں عمدہ پرفارمنس کے لیے پُرعزم ہیں، ان کا کہنا ہے کہ تربیتی کیمپ میں کوچز نے بہترین ٹریننگ کرائی جس کے بعد فاتح بن کر وطن واپسی کی امید ہے، پلیئرز کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر کھیلوں کا سلسلہ شروع ہونا چاہیے، اگر مستقبل میں ایسا ہوا تو نہ صرف دونوں ممالک میں نفرت کی فضا ختم ہو گی بلکہ عوام کو بھی ایک دوسرے کے قریب آنے کا موقع ملے گا۔