جاز ٹیلی کام کمپنی نے 3000 سے زائد ملازمین کو گھر سے کام کرنے کا پابند کردیا
جاز ملازمین اور کاروباری شراکت داروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بات چیت کے لیے موجودہ ڈیجیٹل ٹولز کو بروئے کار لائیں۔
جاز ملازمین اور کاروباری شراکت داروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بات چیت کے لیے موجودہ ڈیجیٹل ٹولز کو بروئے کار لائیں۔ فوٹو: فائل
کورونا وائرس کے پیش نظر ٹیلی کام کمپنی جاز نے اپنے 3000 سے زائد ملازمین کو گھر سے کام کرنے کا پابند کردیا۔
ٹیلی کام کمپنی جاز کی جانب سے 3000 سے زائد ملازمین کو گھر سے کام کرنے کے احکامات 17 مارچ 2020 سے 31 مارچ 2020 تک لاگو ہوں گے، جاز ملازمین اور کاروباری شراکت داروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بات چیت کے لیے موجودہ ڈیجیٹل ٹولز کو بروئے کار لائیں جبکہ کاروباری تسلسل کے لیے اہم عملہ دفتر سے کام جاری رکھے گا۔
مجموعی طور پر 20 کے قریب جاز (Jazz)کے مراکز بھی بند ہوں گے لیکن صارفین متبادل تکنیکی معاونت کے وسائل پر بھروسہ کرسکتے ہیں جیسے کہ واٹس ایپ ہیلپ لائن 0300-3008000 پرجاز ورلڈ کسٹمر کئیر،کال سینٹرز، آن لائن اور سوشل میڈیا چینلز اس وقت کے دوران معمول کے مطابق کام کرتی رہیں گی۔