موزمبیق ایئر لائن کا مسافر بردار طیارہ لاپتہ طیارے میں 40 افراد سوارہیں
اس بات کے امکانا ت ہیں کہ طیارہ گر کر تباہ ہو چکا ہے،موزمبیق ایوی ایشن حکام
پرواز ٹی ایم 417 ماپوٹو سے انگولا کے دارالحکومت لوانڈا کے لئے روانہ ہوئی مگر اپنے مقام پر نہ پہنچ سکی،حکام فوٹو؛ فائل
موزمبیق ایئر لائن کا مسافر بردار طیارہ انگولا جاتے ہوئے لاپتہ ہوگیا، طیارے میں عملے کے 6 افراد سمیت 34 مسافر سوار ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق موزمبیق ایئرلائن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پرواز ٹی ایم 417 ماپوٹو سے انگولا کے دارالحکومت لوانڈا کے لئے روانہ ہوئی مگر اپنے مقام پر نہ پہنچ سکی، ایئر لائن حکام کا کہنا تھا ابتدائی معلومات کے مطابق طیارے نے شمالی نمیبیا کے علاقے رندو میں اترنے کے امکانات ہیں اور فلائٹ آفیسر سے رابطے کی مسلسل کوششیں کی جا رہی ہیں۔
سیکیورٹی حکا م کے مطابق طیارے کی تلاش جاری ہے تاہم موسم کی خرابی کے باعث اہلکاروں کو آپریشن میں شدید مشکلات کا سامناہے جبکہ موزمبیق ایوی ایشن حکام کا کہنا تھا کہ اس بات کے امکانا ت ہیں کہ طیارہ گر کر تباہ ہو چکا ہے۔