پابندی کی خلاف ورزی چائے کے ہوٹل اورہیئرڈریسرکی دکان کا مالک گرفتار

کوسٹ گارڈ چورنگی کے قریب چائے کے ہوٹل پر لوگو ں کا رش تھا، ہیر ڈریسرکی دکان میں کئی افراد جمع تھے

کھارادر پولیس نے مہنگے داموں سینی ٹائیزر فروخت کرنے کے الزام میں 4 افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا (فوٹو: فائل)

کورنگی ڈویژن پولیس نے حکومت کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے ہوٹل مالک وہیرڈریسردکان کے مالکان کوگرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔


تفصیلات کے مطابق زمان ٹاؤن پولیس نے کورنگی کے علاقے کوسٹ گارڈ چورنگی کے قریب چائے کے ہوٹل پر لوگو ں کا رش لگنے کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ہوٹل کے مالک وہاب کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا، کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے میں مہران ٹاؤن میں ہیرڈریسر کی دکان میں رش کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر اقبال نامی شخص کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

دونوں مقدمات حکومت کی جانب سے عائد کی جانے والی پابندی کی خلاف ورزی پر دفعہ 188 کے تحت درج کیے گئے ہیں، دریں اثنا کھارادرپولیس نے مہنگے داموں سینی ٹائزرفروخت کرنے کے الزام میں 4 ملزمان سلیمان ، فیضان ، فاروق اور انور کو گرفتار کر کے 306 بوتلیں سینی ٹائیزر کی برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
Load Next Story