کورونا وائرس سے بچاؤ کیلیے آن لائن کورس متعارف
سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن اور ایم ایم آئی ڈی ایس پی کورس کرائے گا
ٹیم اسپتالوں میں حفاظتی آلات کی فراہمی اور معیار کو بھی چیک کرے گی
کورونا وائرس سے بچاؤکیلیے آن لائن کورس متعارف کرادیا گیا ہے۔
ڈائریکٹوریٹ آف کلینکل گورننس اینڈ ٹریننگ سندھ ہیلتھ کیئرکمیشن (ایس ایچ سی سی) کی ٹیم نے میڈیکل مائیکرو بائیولوجی اینڈ انفیکشیز ڈیزیزسوسائٹی آف پاکستان (ایم ایم آئی ڈی ایس پی) سے ملاقات کی اور اسپتالوں و طبی عملے کیلیے کورونا وائرس (سی او وی ڈی 19) سے بچاؤ اور کنٹرول کیلیے آن لائن کورس متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا۔
میٹنگ میں اسپتالوں میں کورونا وائرس کے حوالے سے قائم آئسولیشن وارڈز کا معیار چیک کرنے کیلیے کلینکل آڈٹ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا، ایس ایچ سی سی کی ٹیم حفاظتی آلات کی فراہمی اور معیار بھی چیک کرے گی، ایک گھنٹے کے کورسز بھی کروائے جائیں گے۔