ملک میں کار موٹر سائیکل بس اور ٹریکٹر کی پیداوار معطل
ہونڈا، یاماہا، سوزوکی کے موٹر سائیکل پلانٹس سمیت ہینو موٹرز، ملت ٹریکٹرز اور ڈائے زان آٹو موبائلز کی پیدوار بھی معطل
آٹو انڈسٹری پہلے ہی مشکلات سے دوچار تھی کورونا کے باعث اب انڈسٹری کو بحرانی کیفیت کا سامنا ہے، ترجمان پاک سوزوکی (فوٹو : فائل)
کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان میں کاروں، موٹر سائیکل، بسوں اور ٹریکٹرز کی پیداوار معطل ہوگئی، کار ساز کمپنیوں پاک سوزوکی، ہونڈا کارز، انڈس موٹرز نے پیدواری یونٹ بند کر دیئے ہیں۔
ایکسپریس کے مطابق لاک ڈاؤن کی وجہ سے سندھ کے بعد پنجاب میں بھی کاروں اور موٹر سائیکل کی پیداوار بند کردی گئی ہے۔ کورونا کی وبا سے انسانی جانوں کو کم نقصان ہوا تاہم پاکستان کا صنعتی شعبہ بری طرح متاثر ہورہا ہے۔ ہونڈا، یاماہا، سوزوکی نے موٹر سائیکلوں کے پلانٹس بند کر دیئے ہیں۔ ہینو موٹرز، ملت ٹریکٹرز اور ڈائے زان آٹو موبائلز نے بھی پیداوار بند کردی ہے۔
پاک سوزوکی کے ترجمان شفیق احمد شیخ کے مطابق آٹو انڈسٹری پہلے ہی مشکلات سے دوچار تھی کورونا کی وباء کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال میں انڈسٹری کو بحرانی کیفیت کا سامنا ہے، آٹو انڈسٹری بڑے پیمانے پر روزگار اور ریونیو فراہم کرنے کا ذریعہ ہے اسی لیے آٹو انڈسٹری کو صنعتوں کی ماں کا درجہ حاصل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بحران کی وجہ سے روزگار اور ریونیو میں کمی واقع ہوگی آٹو انڈسٹری سے لاکھوں افراد کا براہ راست اور بالواسطہ روزگار وابستہ ہے، موجودہ حالات میں روزگار کے مواقع برقرار رکھنا سب سے ضروری ہے جس کے لیے آٹو انڈسٹری کو مشکلات سے نکالنے کے لیے حکومت کو بیل آؤٹ پیکیج دینا ہوگا۔