کورونابچاؤ کلوروکوئین ہائیڈروآکسی استعمال کی تجویزمسترد

کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ پنجاب کا اجلاس ، وائرس کے علاج پر بحث

کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ پنجاب کا اجلاس ، وائرس کے علاج پر بحث

پنجاب حکومت کے کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ نے کورونا وائرس سے بچاؤ کیلیے کلوروکوئین اور ہائیڈرو آکسی کلوروکوئن کے استعمال کی تجویز مسترد کر دی۔


پنجاب کے سپیشلائیزڈ ہیلتھ کیئر و میڈیکل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ سے جاری مراسلہ میں بتایا گیا کہ کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ پنجاب کا اجلاس ہوا جس میں کورونا وائرس کے علاج کیلئے کلوروکوئین اور ہائیڈروآکسی کلوروکوئن کے ممکنہ استعمال پر بحث کی گئی۔

کمیٹی نے رائے دی کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے کلوروکوئین اور ہائیڈروآکسی کلوروکوئن کے فوائد کے سائنسی شواہد ناکافی ہیں لہذا کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے کلوروکوئین اور ہائیڈروآکسی کلورو کوئن کے استعمال کے مضر اثرات سامنے آ سکتے ہیں ۔
Load Next Story