ورلڈ اسنوکر پاکستانی پلیئرز نے دوسرے میچز بھی جیت لئے

محمد آصف نے پیٹرس ایرمنسنز جبکہ محمد سجاد نے جونز بنڈزی کو رعایت دیے بغیرزیر کیا۔

اعزاز کے دفاع کے لیے کوشاں محمد آصف نے پیٹرس ایرمنسنز کو4-1 سے قابو کرلیا۔ فوٹو: فائل

دفاعی عالمی چیمپئن محمد آصف سمیت چاروں قومی کھلاڑیوں نے آئی بی ایس ایف عالمی امیچر اسنوکر چیمپئن شپ میں اپنے دوسرے لیگ میچز بھی باآسانی جیت لیے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق لیٹویا کے شہر ڈاگاوپلس میں جاری ایونٹ میں اعزاز کے دفاع کے لیے کوشاں محمد آصف نے میزبان ملک کے پیٹرس ایرمنسنز کو4-1 سے قابو کرلیا، عالمی چیمپئن نے مدمقابل کو76-11، 83-02، 46-50، 105-14 اور87-32سے مات دی، قومی کیوئسٹ محمد سجاد نے لیوٹیا کے کھلاڑی جونز بنڈزی کو رعایت دیے بغیر4-1 سے زیر کیا۔




چیمپئن شپ کے تیسرے دن شاہد آفتاب نے سنگا پور کے شو سینگ چوا کو4-1 سے ہرادیا، شاہد نے اپنے حریف کے خلاف دوسرے گیم میں 105-0کے اسکور کے ساتھ سنچری بریک بھی کھیلا، چوتھے کیوئسٹ عمران شہزاد نے لیتھونیا کے ویلس شلٹز کو4-0سے ہرایا۔
Load Next Story