سندھ میں کورونا کے بعد کانگو وائرس سراٹھانے لگا
تھرپارکر کی رہائشی خاتون میں کانگو وائرس کی تشخیص، خاتون کی حالت تشویشناک
تھرپارکر کی رہائشی خاتون میں کانگو وائرس کی تشخیص، خاتون کی حالت تشویشناک (فوٹو : فائل)
سندھ بھر میں کانگو وائرس کے کیسز رپورٹ ہونے لگے، رواں برس کانگو وائرس کا دوسرا کیس رپورٹ ہوگیا۔
جناح اسپتال کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمیں جمالی کے مطابق سندھ کے ضلع تھرپارکر کی رہائشی 37 سالہ خاتون میں کانگو وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، خاتون کی حالت تشویشناک ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مریضہ کو جناح اسپتال میں بدھ کی صبح داخل کیا گیا قبل ازیں جناح اسپتال میں کانگو وائرس کا پہلے سلیم نامی مریض کو صحت یاب ہونے کے بعد جناح اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے، رواں برس سندھ بھر میں کانگو وائرس کے دو کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔