مارچ کا گیس بل اگلے 3 ماہ میں وصول کرنے کا اعلان

یہ فیصلہ وزیر اعظم کی جانب سے اعلان کردہ ریلیف پیکیج کے تسلسل میں کیا گیا ہے، ترجمان ایس ایس جی سی

یہ فیصلہ وزیر اعظم کی جانب سے اعلان کردہ ریلیف پیکیج کے تسلسل میں کیا گیا ہے، ترجمان ایس ایس جی سی (فوٹو: فائل)

ایس ایس جی سی نے وزیراعظم کے ریلیف پیکیج کے تحت دو ہزار روپے ماہانہ سے کم گیس استعمال کرنے والوں کو ریلیف دینے کا اعلان کردیا۔


سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق کورونا وائرس کے سبب معاشی مشکلات کے پیش نظر 2 ہزار روپے ماہانہ سے کم گیس استعمال کرنے والے صارفین سے مارچ کا بل اپریل، مٸی اور جون کی تین اقساط میں وصول کرنے کیا جائے گا۔

ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق یہ فیصلہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے دیے گٸے ریلیف پیکیج کے تسلسل میں کیا گیا ہے۔
Load Next Story