سینیٹ کا 99 واں اجلاس کل پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا
اجلاس میں ہنگو ڈرون حملہ، مہنگائی اور پرویز مشرف کے خلاف کارروائی سمیت دیگرایشوزپر گرما گرمی کی توقع ہے۔
سینیٹ کے اجلاس سے قبل سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس بھی ہوں گے۔ ۔فوٹو: فائل
ایوان بالا کا 99 واں اجلاس 2 دسمبر پیر کی شام 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا جس میں ہنگو ڈرون حملہ، مہنگائی مشرف کیخلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی سمیت دیگرایشوزکی بنا پراجلاس ہنگامہ خیز ہونے کی توقع ہے۔
صدرمملکت نے اجلاس حکومتی سمری پربلایا ہے جبکہ اپوزیشن نے بھی سینیٹ کے اجلاس کے لیے سینیٹ سیکریٹری میںریکوزیشن جمع کرائی تھی تاہم اب 2دسمبرسے منعقد ہونے والا اجلاس حکومتی ایجنڈے پرکارروائی کا آغاز کریگا۔ اجلاس میں گزشتہ سیشن کے بائیکاٹ کے بعداپوزیشن جماعتیں بھی شرکت کریں گی جس کی وجہ سے آنیوالے اجلاس میں کورم کا مسئلہ درپیش نہ آنے کا امکان ہے۔
اجلاس میں داخلہ کے وزیرمملکت انجینئربلیغ الرحمن اس سوال کا بھی جواب دیں گے جس کی وجہ سے گزشتہ سیشن میں وزیرداخلہ اوراپوزیشن کے درمیان شدید تنازع پیدا ہوا تھا اور اپوزیشن نے ملکی تاریخ میں پہلی بارعلیحدہ اپنا سینیٹ کا اجلاس منعقدکیا تھا۔اجلاس سے قبل حکمران جماعت سمیت پی پی پی، (ق) لیگ، جے یو آئی (ف) اور دیگر جماعتوں کے پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس بھی منعقد ہونگے جن میں اجلاس کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا جائے گا اجلاس سے قبل بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں اجلاس کے دورانیے اور ایجنڈے کے اہم نکات طے کیے جائیں گے۔