حالیہ ڈرون حملوں نے پاک امریکا تعلقات دوراہے پر پہنچا دیے نیو یارک ٹائمز
پاک امریکاکے تعلقات میں اتارچڑھائوکوئی نئی بات نہیں تاہم حالیہ ڈرون حملوں سے یہ تعلقات ایک بارپھر کشیدہ ہوگئے ہیں
فضائی کارروائیاں امریکاکے پاکستان اور افغانستان سے تعلقات ٹوٹنے کاسبب بھی بن سکتی ہیں،امریکی اخبار۔ فوٹو: فائل
امریکی اخبارنیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ حالیہ ڈرون حملوں سے امریکا کے پاکستان اورافغانستان کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہوگئے ہیں۔
اخبار نے لکھاہے کہ پاک امریکاتعلقات میں اتار چڑھاؤ نئی بات نہیں تاہم حالیہ ڈرون حملوں نے دونوں ممالک کوایک بارپھردشمنی اوردوستی کے دوراہے پرکھڑاکردیاہے، سی آئی اے کی جانب سے یہ حملے انتہائی نازک وقت میں کیے گئے،ایک طرف پاکستان میں فوجی کمان کی منتقلی ہوئی ہے تودوسری جانب امریکاافغان سیکیورٹی معاہدے پرحامدکرزئی کے دستخط ہونے ہیں، امریکا کی فضائی کارروائیاں امریکاکے پاکستان اورافغانستان سے تعلقات ٹوٹنے کاسبب بن سکتی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ڈرون حملوںکیخلاف شدیدغم وغصہ پایاجاتا ہے جبکہ تحریک انصاف نے تو حملوںکاذمے دار پاکستان میں سی آئی اے کے اسٹیشن چیف کو قراردیاہے۔دوسری طرف افغانستان میں ڈرون حملوںکے باعث افغان صدرنے سیکیورٹی معاہدے پر دستخط کرنے سے انکارکردیاہے۔آن لائن کے مطابق امریکی اخبارنے لکھاہے کہ پاکستان میں ڈرون حملے افغانستان سے انخلا کی تیاری میں مصروف فوج کیلیے پریشانی کا باعث ہوسکتے ہیں۔