امریکی شہر نیویارک میں میٹروٹرین پٹری سے اترگئی4 افراد ہلاک 67 زخمی

ٹرین کی7 بوگیاں پٹری سے اتریں، حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی۔

میٹرو نارتھ ٹرین کی چار بوگیاں دریائے ہڈسن کے قریب پٹری سے اتر گئیں۔ فوٹو: اے ایف پی


امریکا کے شہر نیویارک میں میٹرو ٹرین پٹری سے اتر گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 67 زخمی ہوگئے۔

مقامی میڈیا کے مطابق علی الصبح میٹرو نارتھ ٹرین دریائے ہڈسن کے قریب پٹری سے اتر گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 67 سے زائدزخمی ہوئے، امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں اور لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا۔ ترجمان میٹروپولیٹن ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مطابق ٹرین کی 7 بوگیاں پٹری سے اتریں جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوئے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ حادثہ کی وجوہات معلوم کرنے کے لئے تحقیقات کی جارہی ہے۔

Load Next Story