پاکستانی اور بھارتی عوام بھائی چارہ چاہتے ہیں نندیتا داس
پاکستان کے بارے میں جو تاثربھارت جاتا ہے یہاں صورتحال بالکل مختلف ہے،مشترکہ فلم سازی ہوتودونوں ممالک کوفائدہ ہوگا
پاکستان اور بھارت مشترکہ فلم سازی کریں تو دونوں ملکوں کوفائدہ ہو سکتا ہے،اداکارہ۔ فوٹو: فائل
بھارتی اداکارہ نندیتا داس نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے عوام دونوں ملکوں میں محبت اور بھائی چارہ دیکھنا چاہتے ہیں۔
پاکستان کے بارے میں جو تاثر انڈیا میں جاتا ہے یہاں صورتحال بالکل مختلف ہے' پاکستان اور بھارت مشترکہ فلم سازی کریں تو دونوں ملکوں کوفائدہ ہو سکتا ہے۔
لاہور میں ایک تقریب کے بعد گفتگو کرتے ہوئے نندیتا داس نے کہا کہ میں نے پاکستان میں یہ دیکھا ہے کہ یہاں کے لوگ لڑائی جھگڑے کی بجائے پیار محبت کوفروغ دینا چاہتے ہیں اور بھارت میں بھی ایسا ہے اور میں سمجھتی ہوں کہ دونوں ملکوں کے عوام محبت اور بھائی چارہ چاہتے ہیں اس لیے دونوں ملکوں کی حکومتوں کو چاہیے کہ وہ بہتر تعلقات کے لیے کام کریں۔