قومی ٹوئنٹی 20 کرکٹ پی آئی اے اور سوئی ناردرن آج سیمی فائنل میں مقابل
زرعی ترقیاتی بینک کو فیصلہ کن معرکے میں رسائی پانے کے لیے یو بی ایل کا چیلنج درپیش، فائنل کل منعقد ہوگا
زرعی ترقیاتی بینک کو فیصلہ کن معرکے میں رسائی پانے کے لیے یو بی ایل کا چیلنج درپیش، فائنل کل منعقد ہوگا۔ فوٹو: فائل
قومی ڈیپارٹمنٹل ٹوئنٹی 20 ٹورنامنٹ سیمی فائنل مرحلے میں داخل ہو گیا، فیصلہ کن مقابلے آج ہوں گے۔
پی آئی اے کی ٹیم سوئی ناردرن گیس جبکہ زیڈ ٹی بی ایل سائیڈ یو بی ایل کے خلاف میدان میں اترے گی۔گزشتہ روز مزید پانچ مقابلوں کا فیصلہ ہوا۔ نیشنل بینک، یو بی ایل، پورٹ قاسم، پی ٹی وی اور سوئی ناردرن گیس کی ٹیمیں فاتح رہیں۔ نیشنل بینک نے اسٹیٹ بینک کو 7 وکٹوں سے زیر کیا۔اسٹیٹ بینک نے تمام وکٹوں کے نقصان پر76 رنز بنائے۔گلریز صدف نے18 رنز بنائے۔حماد اعظم، عثمان قادر، عدنان رسول، رضا حسن اور محمد نواز نے2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ نیشنل بینک نے حماد اعظم کے ناقابل شکست27 اور اکبر الرحمن کے 23 رنز کی بدولت ہدف 3 وکٹوں پر پورا کر لیا۔ یو بی ایل نے پی آئی اے کو یکطرفہ مقابلے میں 9 وکٹوں سے شکست دی۔پی آئی اے نے 5 وکٹوں پر 135رنز بنائے۔ فیصل اقبال33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔یو بی ایل نے عابد علی کے ناٹ آئوٹ62 اور وجیہ الدین کے50 رنز کی بدولت ہدف ایک وکٹ پر پورا کر لیا۔
قذافی اسٹیڈیم میں پورٹ قاسم نے بھی واپڈا کو9 رنز سے زیر کیا۔ پورٹ قاسم نے شاہ زیب حسن کی شاندار سنچری اور خالد لطیف کی عمدہ بلے بازی کی بدولت مقررہ اوورز میں 4 وکٹیں گنوا کر 190 رنز بنائے۔دونوں نے بالترتیب101 اور 45 رنز بنائے۔ واپڈا کی ٹیم 3 وکٹوں پر181 رنز بنا سکی۔عدنان رئیس 57 اور عامر سجاد 42 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پی ٹی وی نے کے آر ایل کو3وکٹوں سے ہرایا۔کے آر ایل نے مقررہ اوورز میں زین عباس کے58 اور عثمان صلاح الدین کے 49 رنز کی بدولت 7 وکٹوں پر 144 رنز بنائے۔ زوہیب احمد نے3 وکٹیں حاصل کیں۔ پی ٹی وی نے محمد نواز اور محمد سمیع کی عمدہ بلے بازی کی بدولت ہدف 19.5 اوورز میں حاصل کر لیا۔ دونوں بلے بازوں نے بالترتیب 50 اور26 رنز بنائے۔سوئی ناردرن گیس نے ایچ بی ایل کو یکطرفہ مقابلے میں 9 وکٹوں سے ہرایا۔ایچ بی ایل نے مقررہ اوورز میں 9وکٹوں پر 113 رنز بنائے۔ عمر گل 26 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ یاسر شاہ نے3 اور خرم شہزاد نے 2وکٹیں حاصل کیں۔ سوئی گیس نے ہدف ایک وکٹ پر پورا کر لیا۔علی وقاص نے 65 اور توفیق عمر نے45 رنز بنا کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔