قومی ویمنز اسکواش چیمپئن شپ بنوں کی 15 سالہ سعدیہ گل نے جیت لی
سعدیہ نے 12 منٹ میں اپنی حریف کو13-11 سے قابو کرکے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
سعدیہ نے 12 منٹ میں اپنی حریف کو13-11 سے قابو کرکے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ فوٹو: فائل
ساؤتھ اینڈ قومی ویمنزاسکواش چیمپئن شپ بنوں کی 15 سالہ سعدیہ گل نے جیت لی۔
انھوں نے ایک آسان مقابلے کے بعدرفعت سعید (زیڈ ٹی بی ایل)کو3-0 سے مات دی، سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کے تحت سائوتھ اینڈ کلب پرکھیلی جانے والی 75 ہزار روپے کی مالیت کی اس چیمپئن شپ کے فائنل میں سعدیہ گل (واپڈا) نے اپنی حریف کے خلاف بہترین اسٹروکس کھیلے،کوارٹر فائنل میں ٹاپ سیڈ زوہا خالد کے بعد سیمی فائنل میں سیڈ3 مقدس اشرف کو اپ سیٹ شکست دینے والی سعدیہ نے پہلا گیم 9منٹ میں 11-5 سے جیتنے کے بعد دوسرے گیم میں9 منٹ کی جدوجہد کے بعد11-6 سے کامیابی حاصل کی، تیسرے گیم میں رفعت خان نے معمولی مزاحمت کی، لیکن سعدیہ نے 12 منٹ میں اپنی حریف کو13-11 سے قابو کرکے ٹائٹل اپنے نام کرلیا، سعدیہ گل نے گزشتہ دنوں 5ویں روشن خان پاکستان جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ کا گرلز انڈر19 بھی جیتا تھا، آخر میں مہمان خصوصی عبدالوہاب نے انعامات تقسیم کیے،سعدیہ گل نے وننگ ٹرافی اور 15 ہزار روپے حاصل کیے جبکہ رفعت خان کو رنر اپ ٹرافی کے ہمراہ 10ہزار5 سو روپے کا کیش ایوارڈ ملا۔