بچت بازاروں میں ناقص اشیا بیچنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
اشیائے خورونوش اور دودھ کی مقررہ نرخ اورملاوٹ سے پاک فروخت یقینی بنائی جائے،ایڈیشنل کمشنر کی اداروں کے اجلاس میں ہدایت
ما رکیٹوں اور بچت با زاروں میں نقلی مصالحوں اور ملاوٹ شدہ اشیائے خورونوش کی فروخت پر کارروائی کی جائیگی ،کمشنر کو بریفنگ۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل
شہر میں اشیائے خورونوش ،دودھ اور مصالحہ جات میں ملاوٹ اور ملاوٹ شدہ اشیا فروخت کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی، انسانی صحت سے کھیلنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔
ان خیالات کا اظہار کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے اجلاس کے بعد گفتگو میں کہی،کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی ہدایت پر ایڈیشنل کمشنر کراچی ٹو حاجی احمد نے شہر میں ملاوٹ شدہ اور نا قص اشیا کی خریدو فروخت کے سلسلے میں ایک جا ئزہ اجلاس کی صدارت کی جس میں پرائس کنٹرول ، پی ایس کیو سی، کے ایم سی، فوڈ ڈپارٹمنٹ، سی آر سی،بیورو آف سپلا ئی اینڈ پرائسز کے افسران نے شرکت کی، ایڈیشنل کمشنر کراچی حاجی احمد نے کہا کہ شہر میں ملاوٹ شدہ اشیائے خورونوش کی فروخت کا سخت نو ٹس لیا گیا ہے اور اس اجلاس کا مقصد ملاوٹ روکنے کے لیے حکمت عملی کا جا ئزہ لینا ہے۔
انھوں نے کہا کہ کراچی کی انتظامیہ بیورو آف سپلائی اینڈ پرائسز، کوالٹی کنٹرول اور محکمہ اوزان و پیما ئش کے ساتھ ملکر شہر میں گراںفروشوں اور ملاوٹی اشیا فروخت کرنیوالوں کے خلاف پہلے ہی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ صارفین کو اشیائے خورونوش اور دودھ سمیت دیگر اشیا حکومت کی مقررہ قیمتوں کے مطابق فرو خت کو یقینی بنایا جاسکے اور ساتھ ہی لوگو ں کو ملاوٹ سے پاک اشیا دستیاب ہوسکیں انھوں نے کہاکہ بچت با زاروں، ما رکیٹوں اور دکا نوںپر ملاوٹ شدہ اشیا کی فروخت کے خلاف بھرپور کارروائی کا آغاز ہوگا۔
اجلاس میں متعلقہ اداروں کے ساتھ ملکر ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف بھر پور کارروائی کے لیے حکمت عملی طے کی گئی،لانڈھی ،کورنگی ،لائنز ایریا ،ملیر ،نیو کراچی ،گلبرگ ،گلشن اقبال ،ڈیفنس سوسائٹی سمیت دیگر علاقوں میں لگنے والے بچت بازاروں میں غیر معیاری مصالحہ جا ت اور اشیائے خورونوش کی فروخت کے خلاف کریک ڈائون کیلیے منصوبہ ترتیب دیا گیا، اجلاس کے بعد ایڈیشنل کمشنر کراچی نے کمشنر کراچی شعیب احمدصدیقی کو اجلاس کی بریفنگ دی،کمشنر کراچی نے کہا کہ مصالحہ جا ت ،اشیائے خورونوش اور دودھ میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون جا ری رکھا جا ئے۔