دھونی کو گالیاں دینے کے 15 سال بعد نہرا نے معافی مانگ لی

میں نے کیچ ڈراپ ہونے پر مایوسی میں گالیاں دیدیں، نہرا

فوٹو : فائل

مہندرا سنگھ دھونی کو گالیاں دینے کے 15 سال بعد اشیش نہرا نے معافی مانگ لی۔


اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پیسر نے کہا کہ اپریل 2005 میں احمد آباد میں پاکستان کے خلاف دباؤ سے بھرپور میچ تھا، شاہد آفریدی نے مجھے چھکا لگایا، اگلی گیند ان کے بیٹ سے ٹکرا کروکٹ کیپر مہندرا سنگھ دھونی اور راہول ڈریوڈ کے درمیان سے گزر گئی۔

مہرا نے کہا کہ میں نے کیچ ڈراپ ہونے پر مایوسی میں گالیاں دیدیں،میچ کی گرما گرمی میں ایسا ہوگیا لیکن اس میں کوئی قابل فخر بات نہیں،میں اب اپنے رویے پر پشیمانی کا اظہار کرتے ہوئے معذرت کرتا ہوں۔یاد رہے کہ اس میچ میں پاکستان نے 316 رنز کا ہدف حاصل کر کے فتح اپنے نام کی تھی۔
Load Next Story