قبائلی علاقوں میں پولیو مہم سیکیورٹی خدشات کے باعث ملتوی
پشاورمیں انسداد پولیو ٹیموں کو نشانہ پھر بنایا گیا،حفاظت پرمامورپولیس اہلکارجاں بحق ہواتھا
مہم ویکسین کی عدم دستیابی کے باعث موخرکی، 9 دسمبر سے آغازہوگا،ایجنسی سرجن۔ فوٹو: فائل
خیبرایجنسی اوروفاق کے زیراہتمام دیگرقبائلی علاقوںمیں آج سے شروع ہونے والی 3روزہ انسدادپولیو مہم موخر کردی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق مہم سیکیورٹی خدشات کے باعث ملتوی کی گئی۔ واضح رہے کہ پشاور میں ایک بار پھر پولیو ٹیموں کو نشانہ بنایاگیا تھاجس میںپولیو ٹیم کی حفاظت پرمامور پولیس اہلکارجاں بحق ہوگیا تھا۔ واقعے کے بعدسیکیورٹی خدشات کے باعث پولیومہم ملتوی کردی گئی۔ دریںاثناخیبرایجنسی کے ایجنسی سرجن ڈاکٹرثمین شنواری کے مطابق یہ مہم ویکسین کی عدم دستیابی کے باعث موخرکی گئی۔ اب مہم 9دسمبر سے شروع ہوگی۔
اس سلسلے میںورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن فاٹاکے ٹیم لیڈر ڈاکٹرسرفراز کے مطابق فاٹامیں انسداد پولیو مہم کوکامیاب بنانے کے لیے ازسرنو منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ انھوںنے کہاکہ مہمنداور کرم ایجنسی میںمحرم الحرام کے باعث مہم نہیںچلائی جاسکی تھی۔ اب 9دسمبر کوپورے فاٹامیں مہم چلائی جائے گی جس میں 7لاکھ سے زائدبچوں کو پولیوقطرے پلائے جائیںگے۔ اس کے لیے 2ہزار ٹیمیںتشکیل دے دی گئی ہیں۔