غداری کیس پرویز مشرف کے خلاف ثبوت ناکافی ہیں سرکاری پراسیکیوٹر

فراہم کیا گیا مواد مبہم اور نامکمل ہے، کافی تضاد بھی پایا جاتا ہے، بیرسٹر اکرم شیخ

فراہم کیا گیا مواد مبہم اور نامکمل ہے، کافی تضاد بھی پایا جاتا ہے، حکومت کیس میں سنجیدہ ہے تو مزید شواہد دے، بیرسٹر اکرم شیخ. فوٹو: فائل

سابق صدر و آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ پر ویز مشرف کیخلاف آرٹیکل6کے تحت غداری کے کیس میں پبلک پراسیکیوٹر اکرم شیخ نے اب تک کے حکو متی مواد کو ناکافی قرار دے دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ کے سینئر ایڈووکیٹ اور مشرف غداری کیس کے پبلک پراسیکیوٹر محمد اکرم شیخ کو ایف آئی اے کی تحقیقاتی رپورٹ اور استغاثہ کی تیاری کے لیے جو مواد فراہم کیا گیاہے وہ نا صرف مبہم اور نامکمل ہے بلکہ اس میں تضاد بھی ہے۔




اس صورتحال کی وجہ سے اکرم شیخ نے مزید ثبوتوں کیلیے وزیراعظم سیکریٹریٹ اور سیکریٹری داخلہ کو خط لکھ دیا ہے کہ حکومت اگر پرویز مشرف کے خلاف غداری کے الزام میں مقدمہ چلانے کے لیے سنجیدہ ہے تو ٹھوس ثبوت اکٹھے کرے۔ اکرم شیخ نے وزیر اعظم نواز شریف کو خط ان کے خصوصی مشیر خواجہ ظہیر احمد کی وساطت سے بھیجا ہے جس کی نقل سیکریٹری داخلہ کو بھی بھجوائی گئی ہے۔اس معاملے کا جائزہ لینے کے لیے آج2 دسمبر کو پبلک پراسیکیوٹر اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسروں کی میٹنگ کا بھی امکان ہے۔
Load Next Story