ثانیہ مرزا نے بیٹے کی ریکٹ تھامے تصویر سوشل میڈیا پرجاری کردی

شائقین میں ایک بار پھر یہ بحث شروع ہوگئی کہ وہ کرکٹر بنیں گے یا ٹینس پلیئر۔

شائقین میں ایک بار پھر یہ بحث شروع ہوگئی کہ وہ کرکٹر بنیں گے یا ٹینس پلیئر۔ فوٹو: فائل

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے اذہان کی نئی تصویر شیئر کردی جس میں اس نے ریکٹ اٹھایا ہوا ہے۔

پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ نے اذہان کی جو تصویر شیئر کی اس میں وہ ریکٹ تھامے سوچ میں گم دکھائی دے رہا ہے، پاکستانی فاسٹ بولر وہاب ریاض نے کمنٹس میں لکھا کہ 'ماشاء اللہ یہ بہت پیارا ہے'۔


شائقین میں اب یہ بحث ہورہی ہے کہ اذہان اپنی والدہ کی طرح ٹینس پلیئر بنیں گے یا اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کرکٹ کھیلیں گے۔

 
Load Next Story