لاک ڈاؤن کی سخت پابندیوں سے شہری مشتعل ہونے لگے
پولیس کی جانب سے گھرکے باہربیٹھے افرادکوگھرجانے کاکہنے پرشہری بپھرگیا
اینٹ اٹھاکرپولیس موبائل کومارنے کی کوشش پرپڑوسیوں نے شہری کو روک لیا
لاہور:
کراچی میں کورونا وائرس کی وبا روکنے کے لیے نافذ کیے گئے سخت لاک ڈاؤن کی پابندیوں سے شہری مشتعل ہونے لگے، ہجرت کالونی میں پولیس کی جانب سے گھر کے باہر بیٹھے افراد کو گھر جانے کا کہنے پر مکین مشتعل ہوگئے، ایک شہری نے اینٹ اٹھاکر پولیس موبائل پر مارنے کی کوشش کی جسے پڑوسیوں نے روک لیا۔
تفصیلات کے مطابق سول لائن تھانے کی حدود ہجرت کالونی میں پولیس نے گھر کے باہر بیٹھے افراد کو گھر جانے کا کہا تو مکین مشتعل ہوگئے، مشتعل شہری نے اینٹ اٹھا کر پولیس موبائل پر مارنے کی کوشش کی تاہم موقع پر موجود پڑوسیوں نے مشتعل شہری کو پکڑلیا اور پولیس موبائل میں سوار اہلکار اپنی جان بچا کرنکل گئے واقعے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد پولیس موبائل کے اردگرد موجود ہے۔