گارڈن پولیس اہلکاروں کا شہریوں پر تشدد 6 اہلکار معطل
نصف درجن سے زائد پولیس اہلکاروں کی جانب سے پکڑے گئے 3 افراد کوبہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا
گارڈن،پولیس اہلکاروں کاشہریوں پر تشدد،6 اہلکار معطل
گارڈن میں پولیس اہلکاروں کاشہریوں پر بد ترین تشدد،ایس ایس پی سٹی نے6 اہلکاروں کو معطل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کی جانب سے شہریوں کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کی وڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گارڈن کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار اہلکاروں اور متعدد شہری بات چیت کرتے ہوئے دیکھائی دیے جبکہ ایک پولیس اہلکار کو موبائل فون پر کسی سے بات کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا اور اس کے چند سیکنڈوں کے بعد ہی پولیس اہلکار سفید رنگ کر ٹویوٹا کرولا کار میں ایمرجنسی ہارن بجاتے ہوئے آ تے ہیں جسے سن کر لوگ بھاگتے ہیں۔
اس دوران موٹر سائیکل سوار ایک پولیس اہلکار اپنے قریب کھڑے ہوئے شخص کا ہاتھ پکڑ لیتا ہے جبکہ دیگر افراد موقع سے بھاگتے ہوئے دیکھائی دیے جن کا پولیس اہلکار تعاقب کرتے ہوئے دیکھائی دیے اور بعدازاں متعدد افراد کو پکڑ کر مارتے ہوئے لاتے ہیں۔
نصف درجن سے زائد پولیس اہلکاروں کی جانب سے پکڑے گئے 3 افراد کوبہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے جس فلیٹ سے ویڈیو بنائی گئی تھی وہاں پر بھی مبینہ طور پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیکر آئی ہے،علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ فوٹیج میں ایسا کچھ دیکھائی نہیں دے رہا جس سے یہ کہا جا سکے کہ شہریوں کی جانب سے پولیس کے ساتھی کسی قسم کی بدتمیزی یا کوئی ہاتھ پاتھائی کی گئی ہوئی، دوسری جانب ایس ایس پی سٹی مقدس حیدر نے گارڈن میں پیش آنے والے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تشدد کرنے والے 6پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا۔