نجی اسكولز كو فیس میں 20 فیصد رعایت اور ملازمین کو تنخواہیں دینے كی ہدایت

ہدایات پر عمل نہ كرنے والوں كے خلاف كارروائی كی جائے گی، بلوچستان پرائیوٹ ایجوكیشنل چیف ایگزیكٹو

ہدایات پر عمل نہ كرنے والوں كے خلاف كارروائی كی جائے گی، بلوچستان پرائیوٹ ایجوكیشنل چیف ایگزیكٹو (فوٹو: فائل)

محكمہ تعلیم بلوچستان نے نجی اسكولوں كو فیس وصولی میں 20 فیصد رعایت اور تدریسی وغیر تدریسی عملے كو تنخواہیں دینے کی ہدایت جاری کردی۔


بلوچستان پرائیویٹ ایجوكیشنل انسٹی ٹیوٹ رجسٹریشن اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی كے چیف ایگزیكٹو كی جانب سے كہا گیا ہے کہ كورونا وائرس كی صورتحال كے پیش نظر نجی تعلیمی اداروں كو ہدایت كی جاتی ہے كہ وہ ماہ مارچ، اپریل اور مئی كی فیسوں میں ماہانہ 20 فیصد كی رعایت دیں اور ماہانہ بنیادوں پر فیس وصول كریں۔

اعلامیے میں نجی تعلیمی اداروں كے مالكان كو یہ بھی ہدایت دی گئی ہے كہ وہ تدریسی اور غیر تدریسی عملے كو ہر ماہ تنخواہوں كی ادائیگی كریں، كسی بھی عملے كی خدمات ہرگز منسوخ نہ كریں، ہدایات پر عمل نہ كرنے والوں كے خلاف بلوچستان پرائیوٹ ایجوكیشنل انسٹی ٹیوٹ رجسٹریشن اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی ایكٹ كے تحت كارروائی كی جائے گی۔
Load Next Story