خیبر پختون خوا میں پولیو کے مزید 6 کیسز رپورٹ تعداد 36 ہوگئی
لکی مروت سے 3، خیبر، لوئر دیر اور نوشہرہ سے ایک ایک کیس رپورٹ کئے گئے ہیں، پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر
لکی مروت سے 3، خیبر، لوئر دیر اور نوشہرہ سے ایک ایک کیس رپورٹ کئے گئے ہیں، پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر . فوٹو : فائل
خیبر پختون خوا میں پولیو کے مزید 6 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے صوبے میں ٹائپ 2 پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 36 ہوگئی ہے۔
خیبر پختونخوا میں پولیو ٹائپ 2 میں بھی اضافہ ہونے لگا ہے، صوبے کے مختلف اضلاع سے پولیو ٹائپ 2 کے مزید 6 کیسز رپورٹ کرلئے گئے جس سے صوبے میں ٹائپ 2 پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 36 اور ملک بھر میں 40 ہوگئی۔
پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق لکی مروت سے 3، خیبر، لوئر دیر اور نوشہرہ سے ایک ایک کیس رپورٹ کئے گئے ہیں، خیبر پختون خوا میں سب سے زیادہ ٹائپ 2 کیس خیبر سے 15، پشاور سے 4، باجوڑ سے 3، نوشہرہ سے 4، لکی مروت سے 5، بنوں اور دیر لوئر سے 2،2 جب کہ مردان سے ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔