ایس آئی یو ٹی نے 5 ہزار کورونا مریضوں کی اسکریننگ مکمل کر لی

619مریضوں میں سے250کی رپورٹ منفی آئی،154مریض مثبت قرارپائے،مثبت مریضوں کوتنہائی اختیارکرنے کا کہا گیا

آئسولیشن وارڈ میں7مریض اور شعبہ انتہائی نگہداشت میں6مریض وینٹی لیٹرپرموجودہیں،ایس آئی یوٹی کااعلامیہ

سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹ (ایس آئی یو ٹی) میں کورونا وائرس کلینک کے قیام سے اب تک 5 ہزار سے زائد مریضوں کی اسکریننگ مکمل کرلی گئی ہے۔


5 ہزار سے زائد مریضوں میں سے 619مریضوں کا کورونا وائرس ٹیسٹ کیا گیا جن میں سے 250 مریضوں کی ٹیسٹ رپورٹ منفی آئی جبکہ 154مریض مثبت قرار پائے، ایس آئی یو ٹی کے جاری کردہ کردہ اعلامیے کے مطابق کورونا مثبت مریضوں کی بیشتر تعداد کو مرض کے بارے میں مکمل آگہی دی گئی اور انھیںگھر پر تنہائی اختیارکرنے کا مشورہ دیا گیا۔

اس وقت ایس آئی یوٹی کے آئسولیشن وارڈ میں 7 مریض اور انتہائی نگہداشت (آئی سی یو) میں 6 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں اس سے قبل 3 مریض جو کہ وینٹی لیٹر پر تھے ان کی صحت بحال ہونے اور کورونا وائرس سے منفی ہونے پر ڈس چارج کر دیا گیا ہے۔
Load Next Story