کورونا کے شکار سابق فرسٹ کلاس کرکٹر ظفر سرفراز انتقال کرگئے
پشاور سے تعلق رکھنے والے 52 سالہ ظفر سرفراز کو 6 روز قبل کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی
کورونا کے شکار سابق فرسٹ کلاس کرکٹر ظفر سرفراز انتقال کرگئے
کورونا وائرس کا شکار ہونے والے پاکستان کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر ظفر سرفراز انتقال کرگئے۔
پشاور سے تعلق رکھنے والے 52 سالہ ظفر سرفراز کو 6 روز قبل کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد میں انہیں وینٹیلیٹر پر منتقل کر دیا گیا تھا تاہم گزشتہ روز وہ کو رونا وائرس کے خلاف زندگی کی بازی ہار گئے۔
ظفر سرفراز نے پشاور کی جانب سے 15 فرسٹ کلاس میچوں میں حصہ لیا، ظفر سرفراز پاکستان کے انٹرنیشنل کرکٹر مرحوم اختر سرفراز کے بھائی اور نیشنل بنک کرکٹ ٹیم کے رکن تھے۔