تجارتی مراکز اور اہم شاہراہوں پر خفیہ کیمرے لگانے کا فیصلہ
40 ملین روپے لاگت آئے گی،ہیوی ٹرانسپو رٹ اسٹینڈ ٹنڈو محمد خان روڈ اور ہٹڑی بائی پاس پر منتقل کیا جائے گا
عوام کے مفاد میں تاجر برادری کی مشاورت سے ہیوی ٹرانسپو رٹ اسٹینڈ ٹنڈو محمد خان روڈ اور ہٹڑی بائی پاس پر منتقل کیا جائے گا۔ فوٹو : ایکسپریس/فائل
ڈپٹی کمشنر حیدرآباد نواز سوہو اور ایس ایس پی عرفان بہادر نے کہا ہے کہ شہر بھر میں حفاظتی انتظامات کے تحت 40 ملین سے زائد مالیت کے سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جا رہے ہیں۔
ایس پی ہیڈکوارٹر عمر طفیل کے ہمراہ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سیکریٹریٹ میں تاجروں سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے یقین دہانی کرائی کہ نئے کیمرے، تاجر برادری کی مشاورت سے تجا رتی مراکزاور اہم شاہراہوں پر نصب کیے جائیں گے ، عوام کے مفاد میں تاجر برادری کی مشاورت سے ہیوی ٹرانسپو رٹ اسٹینڈ ٹنڈو محمد خان روڈ اور ہٹڑی بائی پاس پر منتقل کیا جائے گا۔ ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ تاجروں کے بہت سے چھو ٹے چھو ٹے مسائل ایسے ہیں جو مشاورت سے فوری حل کیے جا سکتے ہیں۔ قبل ازیں چیمبر کے سینئر نائب صدر تراب علی خوجہ نے ضلعی و پولیس انتظامیہ کوتاجر برادری کی طرف سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔
وائس چیئرمین ذیلی کمیٹی برائے امن و امان عبد القیوم نصرت نے ضلعی و پولیس انتظامیہ پر زور دیا کہ چو ری ڈکیتی، بھتہ خو ری اور بھتہ مافیا کے خاتمے میں سیاسی دباؤ قبول نہ کیا جائے اور پر عوام کے مسائل ترجیحی بنیاد پر حل کیے جائیں ،انھوں نے ڈی سی کی توجہ شہر کی خستہ حال شاہراہوں کی جانب مبذول کرائی اور مطالبہ کیا کہ مرمتی کام جلد کرائے جائیں۔ تاجر رہنماؤں سید یاور علی شاہ ،صلاح الدین غوریاسلم خان دیسوالیو دیگر کا کہنا تھا کہ روز مرہ مسائل کے حل کے لیے چیمبر اور پولیس افسران پر مشتمل لائژن کمیٹی بنائی جائے، گل سینٹر سمیت بعض تجارتی مراکز میں چوری کی وارداتوں اور تاجروں کی پراپرٹی پر قبضہ کیا جائے ، تاجروں کو تحفظ فراہم کیا جائے اور کہا کہ بس ٹرمینل آبادی سے باہر قائم کرنے سے عوام کو لوکل ٹرانسپورٹیشن میں بھاری مالی نقصان برداشت کرنا پڑے گا، انہوں نے زور دیا کہ ضلعی انتظامیہ بس ٹرمینل قائم کے لیے مناسب جگہ کا انتخاب کرے۔