بچے کو کھانا کھلانے والے پولیس اہلکار کو نقد انعام سے نوازا گیا

ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے کانسٹیبل عامر کو تعریفی سند بھی دی

پولیس اہلکار نے زمین پربیٹھ کربھوکے بچے کو اپنے ہاتھوںسے کھانا کھلایا تھا۔ فوٹو: فائل

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے بھوک سے نڈھال بچے کو کھانا کھلانے والے پولیس اہلکارکونقدانعام اورتعریفی سند سے نوازا۔


ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے کراچی پولیس آفس میں پولیس کانسٹیبل عامر شہزاد متعینہ ایس ایس پی ملیرریزرو جس کی ڈیوٹی 13 اپریل کومین گیٹ رزاق آباد ڈگری کالج میں بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی امدادی رقوم تقسیم کرنے کے سینٹر پرتھی کی رحم دلی اور انسانی ہمدردی کے جذبے کو سراہتے ہوئے 10,000 روپے اورتعریفی سند سے نوازا،کانسٹیبل عامر نے لنچ ٹائم کے دوران ایک بچے کو بھوک سے نڈھال پاکر وہیں اس کے ساتھ زمین پر بیٹھ کر اسے اپنے ہاتھ سے کھانا کھلایاتھا ۔
Load Next Story