ایکسپریس میڈیا گروپ کے دفاتر پر حملے کا مقدمہ درج

مقدمہ نمبر 399/13 دفعات 3/4 ایکسپلوزیو ایکٹ R/W ، 7-ATA ، 324 اور 427/34 کے تحت سیکیورٹی سپروائزر کی مدعیت میں درج کیا

مقدمہ نمبر 399/13 دفعات 3/4 ایکسپلوزیو ایکٹ R/W ، 7-ATA ، 324 اور 427/34 کے تحت سیکیورٹی سپروائزر کی مدعیت میں درج کیا۔فوٹو:محمد نعمان/ایکسپریس

ایکسپریس میڈیا گروپ کے دفاتر پر دہشت گردوں کی جانب سے کیے گئے حملے کا مقدمہ بلوچ کالونی تھانے میں درج کرلیا گیا۔


پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 399/13 بجرم دفعات 3/4 ایکسپلوزیو ایکٹ R/W ، 7-ATA ، 324 اور 427/34 کے تحت سیکیورٹی سپروائزر کی مدعیت میں درج کیا۔ قبل ازیں بلوچ کالونی پولیس نے اپنی نااہلی چھپانے اور جان چھڑانے کے لیے حدود کا تنازع کھڑا کر دیا اور واقعے کو کورنگی صنعتی ایریا تھانے کی حدود میں قرار دیتی رہی تاہم بعدازاں بلوچ کالونی پولیس کو اپنی نااہلی کااحساس ہوگیا کہ حملہ بلوچ کالونی تھانے کی حدود سے ہی کیا گیا ہے۔
Load Next Story