عزیز بھٹی پولیس نے منشیات فروش کو رشوت لیکر چھوڑدیا
سعید ککی کو رینجرز نے گرفتار کرکے مقدمے کے اندراج کیلیے پولیس کے حوالے کیا
ایس ایچ او غلام حسین نے رشوت لیکر چھوڑا ہے،ملزم کیخلاف کئی مقدمات درج ہیں فوٹو : فائل
ایس ایچ او عزیز بھٹی غلام حسین پیر زادہ نے رینجرز کے ہاتھوں حراست میں لیے جانے والے ملزم کو مبینہ طور پر رشوت لینے کے بعد چھوڑدیا ہے ۔
ملزم منشیات فروش گینگ کا اہم کارندہ تھا اور پی آئی بی کالونی تھانے سے کئی مقدمات میں مفرور ہے،ذرائع کے مطابق ملزم سعید عرف ککی پی آئی بی کالونی کے منشیات فروش درویش کا قریبی ساتھی ہے جسے چند روز قبل رینجرز نے حراست میں لیا تھا،ملزم سعید کو اتوار کے دن رینجرز نے مقدمہ درج کرنے کے لیے عزیز بھٹی تھانے کے ایس ایچ او کے سپرد کیا تھا جس کو اس کے ساتھیوں نے مبینہ طور پر بھاری رشوت دے کر چھڑوا لیا ہے، ملزم سعید کے خلاف پی آئی بی کالونی تھانے میں نارکوٹکس ایکٹ اور اسلحہ ایکٹ کے تحت کئی مقدمات درج ہیں۔
پی آبی کالونی پولیس کے مطابق ملزم سعید عرف ککی کے خلاف اسلحہ ایکٹ کی ایف آئی آر نمبر151/09 ، 243/09 بجرم دفعہ353 ، 186 ،/34 243 پاکستان پینل کورٹ کے تحت ایف آئی آر نمبر264/12 اسلحہ ایکٹ کے تحت ایف آئی آر نمبر 265/12 نارکوٹکس ایکٹ کے تحت ایف آئی آر نمبر 268/12 اور بجرم دفعہ353 ، 186 ، 324/34 کے تحت ایف آئی آر نمبر 186/13درج ہیں،مفرور ملزم کے پکڑے جانے اور چھوڑنے کی پولیس ذرائع نے تصدیق کی ہے۔