اسٹیل سیکٹر میں ٹیکس چوری روکنے کیلیے نظرثانی شدہ فارم متعارف
اسٹیل میلٹرز اور ری رولرز کو بجلی میٹر نمبر ،ماہانہ یونٹس کی تفصیلات دیناہو گی
ایف بی آر کا اقدام درست،کالی بھیڑوں کی نشاندہی میں مدد ملے گی ،کریم عزیز فوٹو: فائل
وفاقی حکومت نے اسٹیل سیکٹر میں ٹیکس چوری روکنے اور مانیٹرنگ کو موثر بنانے کیلیے نظرثانی شدہ فارم متعارف کروادیا ہے جس کے تحت اسٹیل میلٹرز و ری رولنگ ملز کو بجلی کے میٹر نمبر اور ماہانہ بنیادوں پر استعمال ہونے والے بجلی کے یونٹس کی تفصیلات فراہم کرنا ہو گی۔
آل پاکستان اسٹیل میلٹرز و ری رولنگ ملز ایسوسی ایشن کے سربراہ کریم عزیز ملک نے ایف بی آر کے اقدام کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکس وصولی کے نظام کو شفاف بنانے کے حوالے سے یہ درست اقدام ہے اس سے کالی بھیڑوں کی نشاندہی میں مدد ملے گی تاہم کورونا وائرس کے باعث حکومت اسٹیل سیکٹر کو بینک سے حاصل کردہ قرضوں تین ماہ کا سود معاف کرے ۔