سکھر بیراج کی بحالی 30ارب کا منصوبہ جلد شروع کرینگےوزیراعلیٰ سندھ

منصوبہ ماہرین کی سفارشات کے عین مطابق مکمل کیاجائے، اجلاس میں حکام کوہدایت

31 دسمبر سے قبل سڑکوں کی تعمیر کے 47 ترقیاتی منصوبے مکمل کرنے کے بھی احکام فوٹو : فائل

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے محکمہ آبپاشی ، انجنئیرز اور ماہرین کو ہدایت کی ہے کہ وہ موجودہ سکھربیراج کی بحالی اور مضبوطی والے پروجیکٹ پر عملدرآمد کرکے اسے ہر قیمت پر مضبوط و محفوظ بنائیں کیونکہ سکھر بیراج سندھ کی معیشت بلکہ سندھ کے لوگوں کے زندگی کا سوال ہے ۔

انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ سکھر بیراج کی بحالی مضبوطی اور اسے محفوظ بنانے کے لیے حکومت سندھ نے ملکی و غیر ملکی ماہرین کی مدد سے ایک منصوبہ بنایا ہے جوکہ عنقریب 30 ارب روپے کی مدد سے زیر عمل لایا جائے گا ۔ انھوں نے کہا کہ یہ منصوبہ ماہرین کی سفارشات کے عین مطابق مکمل کیا جائے یہ بات انھوں نے آج سندھ سیکریٹریٹ کی کمیٹی روم میں سکھر بیراج کے مستقبل کے بارے میں بلائے گئے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔




اجلاس میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ایم این اے سید خورشید احمد شاہ،سینئر صوبائی وزیرنثاراحمدکھوڑو، صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسزمیرہزار بجارانی،مشیرخزانہ مراد علی شاہ ودیگر نے شرکت کی ۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ سکھر بیراج سے متعلق دو قسم کی رائے ہیں،ایک رائے یہ کہ متبادل بیراج تعمیر کیا جائے دوسری رائے کہ موجودہ بیراج کومزید مستحکم و محفوظ بنایا جائے ۔دریں اثنا وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ ورکس اینڈ سروسز کو31 دسمبر 2013 سے قبل سڑکوں کی تعمیر کے 47 ترقیاتی منصوبے مکمل کرنے کے احکام جاری کیے ہیں ۔ ان منصوبوں کے ذریعے صوبے بھر میں 18سو کلومیٹرطویل سڑکیں تعمیر کی جائیں گی۔
Load Next Story