سیکیورٹی معاہدے پر دستخط سے انکار طالبان نے کرزئی کی حمایت کا اعلان کر دیا نیٹو کی طرف سے امداد روکنے کی
افغان صدر نے اگر امریکا کے ساتھ سیکیورٹی معاہدے پر دستخط نہ کیے تو فوجی و ترقیاتی امداد بند کرسکتے ہیں
کرزئی نے آئندہ سال ہونے والا صدارتی الیکشن ملتوی کرنے کی تجویز دیدی، فوٹو: فائل
HARIPUR:
امریکا سے سیکیورٹی معاہدے پر دستخط نہ کرنے کی وجہ سے نیٹو نے صدر حامد کرزئی کو افغانستان کی فوجی اور ترقیاتی امداد بند کرنے کی دھمکی دیدی جبکہ طالبان نے اس معاملے پر افغان صدر کی حمایت کردی۔
صوبہ وردک میں خودکش حملے کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار ہلاک اور 17 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق نیٹو حکام نے امریکاکے ساتھ سیکیورٹی معاہدے پر دستخط نہ کرنے پر صدر حامد کرزئی کو دھمکی دی ہے کہ اس صورت میں نیٹو ممالک افغانستان کی فوجی اور ترقیاتی امداد بند کرسکتے ہیں۔ نیٹو حکام نے کہا کہ صدر کرزئی کو سکیورٹی معاہدے پر دستخط کردینے چاہیں ورنہ امداد کی فراہمی خطرے میں پڑ جائیگی۔ نیٹو کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا کہ اگر سیکیورٹی معاہدے پر دستخط نہیں ہوئے تو2014میں اتحادی فوج کے انخلاء کے بعد افغانستان میں کوئی بھی نیٹو مشن کام نہیں کرے گا اور اس کے علاوہ جتنے وعدے کیے گئے ہیں نیٹو ان کی پاسداری نہیں کریگی۔ ان خیالات کا اظہار نیٹو کے اعلیٰ عہدیدار نے نام نہ بتانے کی شرط پر برسلز میں آج نیٹو کے وزرائے خارجہ کے ہونے والے اجلاس سے قبل کیا۔ نیٹو افغان فوج کیلیے سالانہ 4.1 ارب ڈالر اور ترقیاتی اسکیموں کیلیے سالانہ 4 ارب ڈالر امداد دیتا ہے۔
دوسری طرف افغان طالبان نے امریکا سے ہونے والے مبینہ معاہدے پر افغان صدر کی طرف سے انکار کرنے پر حامد کرزئی کی حمایت کردی۔ طالبان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ صدر کرزئی نے سچ کو جان لیا ہے اور کرزئی کا امریکا کو انکار افغان شہریوں کیلیے فخر ہے۔ طالبان نے کہا کہ امریکا کو انکار کرنے سے افغانیوں کے مسائل کم ہونگے۔ طالبان نے مزید کہا کہ کرزئی امریکا سے ہونے والے معاہدے سے پیچھے ہٹ جائیں کیونکہ افغان شہری یہ نہیں چاہتے۔ اے پی پی کے مطابق افغان صدر حامد کرزئی نے آئندہ سال ہونے والے صدارتی الیکشن ملتوی کرنے کی تجویز دیدی۔ پیر کو افغان الیکشن کمیشن حکام نے کہا کہ صدر کرزئی نے تجویز دی ہے کہ اپریل 2014ء میں ہونے والے صدارتی الیکشن کچھ ماہ کیلیے ملتوی کر دیے جائیں کیونکہ ملک میں شدید برف باری ہو رہی ہے، امیدواروں کو انتخابی مہم چلانے میں دشواری پیش آ رہی ہے۔ افغان میڈیا کے مطابق حامد کرزئی تیسری مدت کیلیے اپنے آپ کو صدر منتخب کرانے کیلیے کوششیں کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے وہ آئین میں ترمیم کا بھی فارمولا پیش کریں گے۔ علاوہ ازیں افغانستان میں خودکش حملے کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار ہلاک اور ضلعی پولیس چیف سمیت 17 افراد زخمی ہوگئے۔